ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  رشوت دے کرپولیس جیپ میں ہی گوکرن پہنچنے والے چار افراد کے خلاف ہو ا مقدمہ درج

 رشوت دے کرپولیس جیپ میں ہی گوکرن پہنچنے والے چار افراد کے خلاف ہو ا مقدمہ درج

Sat, 18 Apr 2020 09:47:38    S.O. News Service

گوکرن 18/ اپریل(ایس او نیوز) پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاک ڈاؤن قوانین کو پوری طرح لاگو کرے، اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ پولیس بے رحمانہ انداز میں اسے لاگو کرنے میں مصروف ہے۔ لیکن کبھی کبھار کرنسی نوٹ دیکھتے ہی پولیس کے کچھ لوگ اپنی اصلیت دکھانے پر بھی اتر آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ہبلی پولیس کی ایک جیپ گوکرن پہنچی جس میں ڈرائیور سمیت چار افراد سوار تھے۔چیک پوسٹ پر موجود     ’ٹاسک فورس‘کے افسران کو جب شک ہواتو انہوں نے تفتیش کی اور یہ راز کھل گیا کہ جیپ کا ڈرائیور تو پولیس والا ہی ہے مگر اندر موجود 3افراد پولیس عملے سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ گوکرن میں جے سی بی مشین چلانے والے چار مزدور ہیں۔

معلوم ہوا کہ لاک ڈاؤن سے قبل یہ چاروں کسی کام سے ہبلی گئے ہوئے تھے۔ جب یہ لوگ وہاں پھنس گئے تو انہوں نے گوکرن واپس پہنچنے کے لئے اپنی چالاکی سے کام لیتے ہوئے پولیس کے کچھ افسران کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے ہبلی کے ایک پولیس آفیسر کو رشوت دی اورگوکرن پہنچنے کے لئے  پولیس کانسٹیبل کے ساتھ جیپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کانسٹیبل مسافروں کو لے کر جیپ ڈرائیو کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر پہنچا تو وہاں پنچایت صدر، سابق پنچایت صدر، نوڈل آفیسر اور پولیس افسران پر مشتمل ٹاسک فور س موجود تھی۔پوچھ تاچھ کرنے پر غیر اطمینان بخش جواب دینے کے بعد بالآخر انہوں نے اپنی زبان کھولی اور ساری حقیقت بیان کردی۔ٹاسک فورس نے جیپ سمیت چاروں افراد کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے گوکرن پولیس اسٹیشن میں کیس داخل کیا ہے۔


Share: